Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مدینہ منورہ کی’شہزادہ سلطان‘ روڈ عارضی طورپربند

ٹریفک کےلیے متبادل انتظام کردیا گیاہے (فوٹو،ٹوئٹر)
 محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی ’امیر سلطان بن عبدالعزیز‘ روڈ جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مقررہ پروگرام کے مطابق سنیچر 19 جمادی الثانی 1443 ھ مطابق 22 جنوری 2022 سے امیر سلطان بن عبدالعزیز روڈ جزوی طور پر بند کرکے ٹریفک کا رخ تبدیل کردیا جائے گا- 
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ امیر سلطان بن عبدالعزیز روڈ پر بارش اورسیلاب کے پانی کی نکاسی کا منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے اسی وجہ سے روڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- 
محکمہ ٹریفک نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پرزور اپیل  کی ہے کہ وہ روڈ کی بندش کے دوران مقررہ متبادل  راستے ہی استعمال کریں اور اس دوران امیرسلطان بن عبدالعزیز روڈ کا رخ نہ کریں-

شیئر: