Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری

مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 19 حملے کیے گئے (فوٹو سبق)
عرب اتحاد کا یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے- نئے حملوں میں 90 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب کمشنری میں حوثیوں کے مختلف ٹھکانوں پر 19 حملے کیے گئے-
عرب اتحاد نے حملوں کے حوالے سے جاری مزید تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں حوثیوں کی مزید11 فوجی گاڑیاں تباہ  اور 90  دہشت گرد ہلاک  پوئے ہیں-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: