اتحادی فورس نےحوثیوں کا کمیونیکیشن سینٹر تباہ کردیا
اتحادی فورس نےحوثیوں کا کمیونیکیشن سینٹر تباہ کردیا
منگل 18 جنوری 2022 18:49
مارب میں 17 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے(فوٹو عاجل)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں حوثیوں کابڑا کمیونیکیشن سینٹر اورگودام تباہ کردیا گیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی فورسز کے فضائی یونٹ نے صنعا کےعلاقے’ جبل النبی شعب ‘میں حوثیوں کے گوداموں اور کمیونیکیشن سینٹر کو تباہ کردیا ہے- یہ اس علاقے میں حوثیوں کے مضبوط ٹھکانے تصور کیے جاتے ہیں-
حوثیوں کے خلاف بڑے آپریشن میں کامیابی حاصل کی- (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہیں تباہ کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا-
عرب اتحاد نے زوردے کرکہاہے کہ حوثیوں کے مختلف کیمپوں پر بھی فضائی حملے کیے گئے-