Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

عرب اتحاد کے حوثیوں کے 64 ٹھکانوں پر حملے، 280 دہشت گرد ہلاک

عرب اتحاد نے مارب میں 45 اہداف کو نشانہ بنایا- (فوٹو سبق)
عرب اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مارب اور البیضا میں حوثیوں  کے 64 اہم ٹھکانوں پر حملے کیے- جس سے ان کی 30 گاڑیاں تباہ اور 280 حوثی دہشت گرد ہلاک ہوئے-
سبق اور عاجل کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مارب میں 45 اہداف کو نشانہ بنایا- جس کے نتیجے میں حوثیوں کی 17 عسکری گاڑیاں تباہ اور 220 دہشت گرد ہلاک ہوئے-
عرب اتحاد نے زور دے کر کہا کہ ان کے طیاروں نے البیضا میں حوثیوں کے 19 اہداف پر حملے کرکے 60 دہشت گردوں کو ہلاک اور 13 گاڑیوں کو تباہ کیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: