انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں جس کی وجہ پیر کو ان کی ’ورلڈ اکنامک فورم‘ میں کی جانے والی تقریر تھی۔
’ورلڈ اکنامک فورم‘ کا ورچوئل اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وزیراعظم نریندر مودی اپنی تقریر شروع کرنے کے چند منٹ بعد خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنے بائیں جانب دیکھتے ہیں اور کچھ الفاط بولنے کے بعد دوبارہ خاموش ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
راہُل کے خواب اور مودی کا انتظار: معصوم دہلوی کا کالمNode ID: 627096
-
’مودی حکومت انڈیا کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے‘Node ID: 630671
کچھ دیر بعد پھر مودی اپنے کان میں ہیڈ فون لگا لیتے ہیں۔ تقریر کے دوران اچانک خاموش ہو جانے کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
ٹوئٹر صارفین کا دعویٰ ہے کہ تقریر کے دوران انڈین وزیراعظم کا ’ٹیلی پرامپٹر‘ خراب ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں تقریر روکنا پڑی۔
ونود کاپری نے ہندی زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’افسوس کی بات یہ ہے کہ جیسے ہی ٹیلی پرامپٹر خراب ہوا، نریندر مودی کے منہ سے ایک لفظ نہ نکل سکا اور اس کے بعد ان کا ہکلانا مزید دردناک ہے۔‘
अविश्वसनीय
दुखद ये है कि #WEF संबोधन में Teleprompter फेल होते ही नरेंद्र मोदी एक शब्द मतलब एक शब्द तक नहीं बोल पाए और उसके बाद की हकलाहट तो और भी बहुत तकलीफ़देह है। pic.twitter.com/uqzwe0nKZz
— Vinod Kapri (@vinodkapri) January 17, 2022