Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 15 پیسے کی بہتری ہوئی ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی کے بعد 175.92 روپے رہی۔ یہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو 176.07 روپے تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 240.67، سعودی ریال 46.88، اماراتی درہم 47.89، بحرینی دینار 466.60، کویتی دینار 582.41 اور عمانی ریال کی قیمت 457.52 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.6 اور قیمت فروخت 177.2 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 239 اور قیمت فروخت 241.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5 اور قیمت فروخت 47، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48 اور قیمت فروخت 48.5 روپے رہی۔

شیئر: