Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پاکستانی ایئر لائن کا امارات کے لیے ہفتے میں 20 پروازوں کا اعلان

پاکستانی ایئرلائن امارات کے دو شہروں کے لیے پروازیں چلائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی نجی ایئرلائن سیرین ایئر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں سے متحدہ عرب امارات کے لیے 20 پروازیں چلائے گی۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنے آپریشن کی بحالی کا اعلان کرنے والی ایئرلائن نے سفری مقامات کی نشاندہی بھی کی ہے۔
اتوار کو جاری کردہ تفصیل میں سیرین ایئر نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے شارجہ اور دبئی کے لیے ہفتے میں ایک، ایک پرواز چلائی جائے گی۔
لاہور سے ہر ہفتے ایک پرواز دبئی اور ایک پرواز شارجہ کے لیے چلائی جائے گی جب کہ پشاور سے بھی ہفتے کے دوران ایک پرواز شارجہ اور ایک پرواز دبئی کے لیے چلائی جائے گی۔

سیرین ایئر کی جانب سے 28 فروری تک سفر کرنے والوں کو اضافی سامان ہمراہ رکھنے سمیت متعدد سہولیات دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس میں میت کی مفت منتقلی کے ساتھ اٹینڈنٹ کے لیے بلامعاوضہ ریٹرن ٹکٹ بھی شامل ہے۔
نجی ایئر لائن پاکستان سے  سعودی عرب کے لیے بھی ہر ہفتے دس پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

شیئر: