Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض: گاڑیاں چرانے والا 7 رکنی غیر ملکی گروہ گرفتار

گروہ میں شامل 5 کا تعلق پاکستان جبکہ دو سوڈانی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  دارالحکومت میں ٹرک، بھاری مشینری اور گاڑیاں چوری کرنے والے  7 رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا گیا ہے- ملزمان مسروقہ گاڑیوں کو کھول کر فاضل پرزے فروخت کرنے والی دکانوں کو بیچ دیتے تھے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گروہ میں شامل غیر ملکیوں میں سے 5 کا تعلق پاکستان اور 2 کا سوڈان سے ہے جو قانون محنت کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے-  
 واردات کرنے والا گروہ ریاض کے صحرا میں ایک ورکشاپ قائم کیے ہوئے تھا- وہاں 30 ٹرک اور3 مسروقہ گاڑیاں بھی بازیاب کرلی گئیں-
علاوہ ازیں ٹرکوں اور گاڑیوں کے فاضل پرزے بھی برآمد ہوئے جبکہ انہیں ذخیرہ کرنے والےکنٹینر بھی ورکشاپ میں موجود تھے-  
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ساتوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 

شیئر: