Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

معمر افراد کو لوٹنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

ملزمان میں سعودی اورغیر ملکی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے معمر لوگوں کولوٹنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہےـ ملزمان میں 3 غیر ملکی اور 3 سعودی شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد پرمشتمل ایک گروہ   معمر راہ گیروں کا تعاقب کرکے انہیں لوٹ لیتے ہیں۔ اس حوالے سے متعدد افراد نے پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
اطلاع ملنے پرپولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کےلیے جامع منصوبہ ترتیب دیتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں شامل تین غیر ملکیوں کا تعلق یمن سے ہے جو غیر قانونی طورپرمملکت میں مقیم ہیں۔
ملزمان کے خلاف چوری اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیاہے۔ مقدمہ کا چالان جلد ہی عدالت میں بھیجا جائے گا

شیئر: