پاکستان میں سوشل ٹائم لائنز پر ایک ایسے نوجوان بولر کا چرچا ہے جو مبینہ طور پر چھ فٹ آٹھ انچ قد کا حامل ہے۔
محمد ذیشان کی بولنگ سے متعلق ایک مختصر ویڈیو شیئر کرنے والوں کے مطابق ان کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل اباد کے ایک گاؤں سے ہے اور وہ اس وقت پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
2021 میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی کرکٹ کے میدانوں پر حکمرانیNode ID: 631096
محمد ذیشان کا ذکر کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا گیا کہ طویل القامت بولر پاکستان کی انڈر19 کی جانب سے آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کی جانے والی ایک مختصر ویڈیو میں واضح ہے کہ وہ یکے بعد دیگرے تین بولز کراتے ہیں لیکن ان کے سامنے وکٹ پر موجود بلے باز بے بسی کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔
The latest addition to Pakistan's pace-bowling factory. 6 foot 8" Mohammad Zeeshan who is from a village near Faisalabad and is currently in the Pakistan Under 19 squad that will play in the upcoming Under 19 World Cup #Cricket pic.twitter.com/AtgjMIfrhM
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) January 3, 2022
اونچے قد کے پاکستانی بولر سے متعلق تبصرہ کرنے والوں نے جہاں ان کی بولنگ کو سراہا وہیں وکٹوں کے عقب میں موجود وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کی کارکرگی کو بھی پسند کیا۔ انڈر 19 ٹیم کے وکٹ کیپر نہ صرف عمدہ بلے بازی کرتے ہیں بلکہ سپن بولر بھی ہیں۔
محمد ذیشان کو پاکستان کی کرکٹ میں موجود نامور فاسٹ بولرز کا تسلسل قرار دینے والوں کو یقین ہے کہ وہ اپنے سامنے موجود بلے بازوں کے لیے ڈراؤنا خواب رہیں گے۔
نوجوان بولر کی ویڈیو شیئر کرنے والوں نے کرکٹ سے وابستہ شخصیات کو ان کی جانب متوجہ کیا تو امید ظاہر کی کہ وہ جلد اہم ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔
احمد چیمہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے وابستہ شخصیات کو مینشن کرتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں منی ڈرافٹ میں منتخب کیا جائے۔ اپنے تبصرے میں انہوں نے مزید لکھا کہ شعیب اختر کے باؤنسرز جیسی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔

سابق انگلش کرکٹر اور فاسٹ بولنگ ٹیکنیشن آئن پونٹ نے محمد ذیشان کی بولنگ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں سراہا تو ان کے انداز میں موجود تکنیکی طاقت کی نشاندہی کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ وہ بھرپور امکانات رکھتے ہیں۔












