Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ایس او پیز کی نگرانی کے لیے تفتیشی دورے تیز کرنے کی ہدایت

’ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت بلدیات و دیہی امور نے تمام ذیلی اداروں کو تمام تجارتی مراکز میں ایس او پیز کی نگرانی کے لیے تفتیشی دورے تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ’وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق آج سے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل ہوگیا ہے‘۔
’فیصلے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام بلدیاتی اداروں کو دورے کرنے کی ہدایت کے ساتھ واضح طور پر بتادیا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے‘۔
وزارت نے تجارتی مراکز کی انتظامیہ سمیت رہائشیوں کو ہدایت کی کہ سب کی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔

شیئر: