Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب میں آج سے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی

’فیصلے پر نفاذ جمعرات 30 دسمبر، صبح 7 بجے سے ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آج جمعرات سے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کا نفاذ ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی قرار دی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سوشل ایکٹیویز میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہے‘۔
وزارت داخلے نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ جمعرات 30 دسمبر سے صبح 7 بجے سے ہوگا‘۔
وزارت داخلہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’متعلقہ صحت اداروں کی طرف سے موصول ہونے والی رپورٹ میں ملک میں کورونا وائرس اور اس کی نئی قسموں کی تازہ ترین صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے‘۔
’اس بنا پر کہ حکومت کے نزدیک شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیصلے کئے گئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سرگرمیوں اور سوشل تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی‘۔
’اس فیصلے کا نفاذ جمعرات 30 دسمبر سے صبح 7 بجے سے ہوگا‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کی سلامتی کے لیے کئے گئے تمام فیصلے وبا کی کیفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر وقت جائزے کے تحت رہتے ہیں‘۔
وزارت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو نافذ العمل ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے باعث وزارت نے ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اب وزارت نے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث دوبارہ ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: