Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی کا آغاز

وبا میں کمی کے بعد حرمین میں سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی بحالی کے بعد نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم کرنے کے لیے خصوصی علامتیں ایک بار پھر چسپاں کردی ہیں- 
اخبار  24 کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بدھ کو فیصلہ کیا تھا کہ جمعرات سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں سماجی فاصلے کا نظام بحال ہو جائے گا- 
یاد رہے کہ 17 اکتوبر 2021 کو سماجی فاصلے کا نظام منسوخ کردیا گیا تھا- ایک برس سے نمازیوں اور زیارت کے لیے آنے والوں سے مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جا رہی تھی- 
مملکت میں کورونا کے کیسز بڑھ جانے پر ایک بار پھر سماجی فاصلے کی پابندی بحال کی گئی ہے- 

شیئر: