Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مسجد الحرام میں بارش کے دوران طواف

مسجد الحرام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب درمیانے درجے کی بارش ہوئی جس سے حرم مکی شریف سمیت مکہ مکرمہ اور جدہ میں بھی کہیں تیز اور کہیں کم بارش ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں بارش کے دوران طواف کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زائرین بارش کے دوران سکون و اطمینان کے ساتھ دعاوں اور عبادت میں مشغول رہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بارش کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔

شیئر: