Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے ماسک کی پابندی لازمی

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے احتیاطی تدابیراختیار کی جارہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت کھیل نے سٹیڈیم آنے والوں کو ماسک استعمال کرنے کی پابندی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ کورونا سےبچاؤ کےلیے مقررہ ایس اوپیز پراسٹیڈیم میں بھی عمل کیاجائے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت کھیل کی جانب سے جاری ہونے والے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کےلیے مقررہ ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کیاجائے۔
وزارت کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین ماسک کے استعمال کویقینی بنائیں خواہ وہ سٹیڈیم کے کسی بھی مقام یعنی بند یا کھلے پربیٹھے ہوں۔
ایس اوپیز پرعمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے سٹیڈیمز کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آنے والے شائقین کو ماسک کے استعمال کی پابندی کرائیں۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے سے مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیاجانے لگا ہے اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کریں اور ماسک کے استعمال کویقینی بنائیں۔
یادرہے کورونا وائرس کے کنفرم کیسز میں کمی ہونے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائے جانے کے بعد ایس اوپیز میں قدرے نرمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت کھلے مقامات پرماسک کی پابند ختم کردی گئی تھی مگر کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل ’اومی کرونا ‘ کے پھیلنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔
وزارت نے تمام تجارتی اداروں ، سرکاری ونجی دفاتر کی انتظامیہ کو بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کو ادارے یا مارکیٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے جس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوائی ہوـ

شیئر: