Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے والا گروہ

گروہ لوٹ مار کی گیارہ وارداتوں میں ملوث ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے شہر کے مختلف محلوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس کے ترجمان ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ پانچ افراد پر مشتمل گروہ  لوٹ مار کی گیارہ وارداتوں میں ملوث ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گروہ میں دو سعودی شہری اور تین پاکستانی و یمنی ہیں۔ تینوں اقامہ قانون کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب  پائے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پانچوں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے بھیس میں لوٹ مار کررہے تھے۔
گاڑیوں کو سیکیورٹی فورس جیسی گاڑیوں کی شکل دیے ہوئے تھے۔ غیرملکی ورکرز کی رہائش میں داخل ہوکر ان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے قبضے سے ایک لاکھ  81 ہزار ریال بازیاب کرلیے گئے۔ یہ مسروقہ اور چھینے ہوئے سامان کا کچھ حصہ ہے۔ ملزمان کو مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: