Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت میں کبوتروں کی افزائش کا منصوبہ

اس وقت مملکت میں کبوتروں کی تعداد 16 ملین ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ کبوتروں کی افزائش میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ سال  2025 تک مملکت  میں کبوتروں کی تعداد 45 ملین تک پہنچانے کی کوشش جائے گی۔ فی الوقت مملکت میں ان کی تعداد 16 ملین ہے ۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا کہ پروگرام یہ ہے کہ کبوتروں کی پیداوار میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو اور ناحق شکار روکا جائے گا۔

 افزائش کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبے ترتیب دیے جائیں گے(فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت ماحولیات نے توجہ دلائی کہ زرعی سرمایہ کاری والی کمپنیوں کو کبوتروں کی افزائش کے حوالے سے سرمایہ کاری کرنے کے منصوبے ترتیب دیئے جائیں گے۔کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے سائبان تلے کبوتروں کی پیداوار اور ان کے تحفظ کویقینی بنایا جائے گا۔  

شیئر: