Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پولٹری کے کاروبار کے لیے پانچ کروڑ سے زائد ریال مختص

زرعی سبسڈی پروگرام کا مقصد پولٹری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے (فوٹو: فری پکس)
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے زرعی سبسڈی پروگرام میں مختلف شعبوں کی امداد کے لیے گیارہویں بیچ میں پولٹری کے کاروبار کے اکاؤنٹ میں 54 ملین سے زائد ریال جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جمعرات کو وزارت نے بتایا کہ پولٹری کے شعبے کو فراہم کی جانے والی کل امداد اب تک 60 کروڑ 40 لاکھ  ریال سے بھی زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے مطابق یہ رقوم سعودی عرب میں پولٹری بڑھانے کی سرگرمیوں کی نشوونما کے ذریعے فوڈ سکیورٹی کے حصول کے لیے مقامی مصنوعات کی حمایت میں معاون ثابت ہوں گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ زرعی سبسڈی پروگرام کا مقصد پولٹری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتے ہوئے مقامی مصنوعات کی حمایت اور خوراک کی حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔

 

شیئر: