Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سربراہ رائل بحرین نیول فورس کی پاک فضائیہ چیف سے ملاقات

ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے پیشہ ورانہ مہارت پر پاک فضائیہ کی تعریف کی (فوٹو: پاک فضائیہ)
رائل بحرین نیول فورس کے ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
بدھ کو ایئر فورس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ریئر ایڈمرل محمد یوسف العصام نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔
ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔
انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شیئر: