Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بحرین کی نمائندہ کونسل کی سپیکر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
بحرین کی نمائندہ کونسل کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کا بھی اعادہ کیا۔
فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

شیئر: