سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہین قرناس بحری قسم کے بازوں کے درمیان خوبصورتی کا مقابلہ ہوا تو العلیانامی باز کو پہلی، العلا نامی باز کو دوسری اور متعب نامی باز کو تیسری پوزیشن دے دی گئی۔
اس سے قبل تین راؤنڈ ہوچکے ہیں جن میں ہر قسم کے بازوں کا الگ مقابلہ ہوا اور اول تین آنے والے بازوں کے مالکان کو انعامات دیئے گئے۔
واضح رہے کہ بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ کنگ عبد اللہ اونٹ میلے کے تحت منعقد ہورہا ہے جس میں مجموعی طور پر 25.3 ملین ریال کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ بازوں کی خوبصورتی کے مقابلے کے لیے 42 لاکھ ریال کے انعامات مقرر کئے گئے ہیں۔