Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 14 نومبر ، 2025 | Friday , November   14, 2025
جمعہ ، 14 نومبر ، 2025 | Friday , November   14, 2025
تازہ ترین

ریاض میں بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ جاری

 ریاض اونٹ میلے کے تحت بازوں کی خوبصورتی کا مقابلہ جاری ہے جہاں اب تک تین راؤنڈ مکمل ہو چکے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بازوں کی خوبصورتی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بازوں کے مالکان کے لیے 42 لاکھ  ریال نقد انعامات مقرر کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف قطری فالکنر عبدالعزیز سعود آل ثانی کے بازوں نے مقابلے کے دو راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے مقابلے میں سب سے زیادہ سات لاکھ ریال کے انعامات حاصل کیے ہیں۔
عبدالعزیز سعود آل ثانی نے کہا ہے کہ ’ان کے عقاب اپنی خوبصورتی سے دوسرے عقابوں سے ممتاز تھے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ وہ بدھ کومقابلے کے آخری راؤنڈ میں تیسرے ٹائٹل کے منتظر ہیں۔
 

شیئر: