Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے اقوام متحدہ کے عہدیدار کی ملاقات

باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے بدھ کو ریاض میں اقوام متحدہ کے عہدیدار مارٹن گریوتھ نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ نے اقوام متحدہ کے عہدیدار کو بتایا کہ شاہ سلمان مرکز 77 ملکوں میں 1806 منصوبوں کے ذریعے امدادی کام کررہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز سے 77 ملکوں کے باشندوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ 5 ارب 523 ملین اور 6 لاکھ 41 ہزار ڈالر مالیت کا سامان اورامدادی کام 1806 منصوبوں کےلیے کیا گیا۔ یمن میں 644 منصوبوں کو فائدہ پہنچا۔  

شاہ سلمان مرکز 77 ملکوں میں امدادی کام کررہا ہے( فوٹو ایس پی اے)

فریقین نے امدادی و انسانی  امور سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور اور ضرورت مند ممالک کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے انسانی خدمات کے حوالے سے شاہ سلمان مرکز کی ریکارڈ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے کسی تفریق کے بغیر تمام محتاج زمروں کی مدد بڑھ چڑھ کر کی ہے۔

شیئر: