Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات 

شاہ سلمان مرکز کی امدادی و انسانی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے بدھ کو ریاض میں عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد الجبوری نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ نے شاہ سلمان مرکز کی امدادی و انسانی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے عراق سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں مرکز کی خدمات سے بھی عراقی وزیر دفاع کو آگاہ کیا۔ 
ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان امدادی و انسانی امور سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ پروگرام کو بہتر بنانے کے طریقے بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 

شیئر: