Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بحرین میں 19 دسمبر سے کورونا احتیاطی تدابیر کے لیے یلو الرٹ

ویکسین شدہ گرین شیلڈ ہولڈرز افراد عوامی مقامات پر جا سکتیں گے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
بحرین میں حکام نے 19 دسمبر سے 31 جنوری 2022 تک کورونا وائرس یلو الرٹ لیول کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے میں رپورٹ جاری کی گئی ہے اگر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں سات دن کے لیے اوسطاً 51 تا 100 مثبت کیسز سامنے آنے پر یلو لیول الرٹ رہے گا۔

صحت مراکز سے کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوائی جائے (فائل فوڈو: العربیہ)

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بحرین میں بنائی گئی نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یلو لیول الرٹ کا فیصلہ صحت عامہ کو ترجیح دینے کے نقطہ نظرکے مطابق ہے اور یہ فیصلہ نظرثانی سے مشروط ہے۔
ٹاسک فورس نے عوام سے  مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں قائم کیے گئے صحت مراکز سے کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوائی جائے۔
یلو الرٹ لیول پروگرام کے تحت بحرین میں صرف ویکسین شدہ گرین شیلڈ ہولڈرز افراد کو عوامی مقامات کے علاوہ شاپنگ مالز، ریستورانوں، کیفے شاپ اور حجام کی دکانوں کے ساتھ ساتھ انڈور جمز اور سپورٹس ہالز تک رسائی حاصل ہوگی۔
واضح کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے  پہلے ہی کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے وہ گرین الرٹ لیول کے طریقہ کار پرعمل کر سکتے ہیں۔

شیئر: