Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

بحرین میں کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کا پہلا کیس

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ مسافر کا کسی اور شخص کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بحرین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ریاستی نیوز ایجنسی بی این اے کے مطابق اومی کرون کا پہلا کیس سنیچر کو سامنے آیا۔
بحرین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص بیرون ملک سے وطن آیا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس ملک کا سفر کر کے آیا ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ مسافر کا کسی اور شخص کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا۔

شیئر: