Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

غیر ملکی کرنسی کم قیمت پر فروخت کرنے کا جھانسہ دینے والے گرفتار

’گروہ کے ٹھکانے کی تلاشی لینے پر متعدد غیر ملکی جعلی کرنسیاں بھی ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے 5 شہریوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر غیر ملکی کرنسی کو ایکسچینج سے کم قیمت پر فروخت کرنے کا اشتہار دے رکھا تھا۔
سعود پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد سادہ لوح عوام کو کم قیمت پر کرنسی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر رقم اینٹھ لیا کرتے تھے۔
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ’ گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور انہوں نے ریاض شہر میں ایک اپارٹمنٹ کو اپنے جرائم کا ٹھکانہ بنا رکھا تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گروہ کے فراد کے ٹھکانے کی تلاشی لینے پر متعدد غیر ملکی جعلی کرنسیاں بھی ضبط ہوئی ہیں‘۔
’مذکورہ افراد پر دھوکہ دہی اور نا جائز طریقے سے لوگوں کی رقم پر قبضہ کرنے کے علاوہ اپنے جرائم کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر سائبر کرائم میں ملوث ہونے کے متعدد الزامات ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ اپنے کتنے لوگوں کو بیوقوف بنا چکے ہیں‘۔

شیئر: