Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

چوری ہونے والی 12 گاڑیاں مالکان کے حوالے

’چوری کی اطلاعات ملنے پر جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ سب میں طریقہ واردات ایک جیسا تھا‘ (فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے چوری ہونے والی 12 گاڑیاں ضبط کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گاڑیاں چوری کرنے والا شخص گرفتار ہوگیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے اور وہ زیر تفتیش ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے شہر کے متعدد مقامات سے 12 گاڑیاں چوری کی ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’چوری ہونے والی گاڑیوں کی اطلاعات ملنے پر جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ سب میں طریقہ واردات ایک جیسا تھا‘۔
’اس بنا پر چور کی شناخت کرنے میں آسانی ہوئی اور اسے فوری طور پر گرفتار کرکے گاڑیاں ضبط کی گئیں‘۔

شیئر: