Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

دبئی نے جنوری سے اکتوبر تک 48 لاکھ 80 ہزار مسافروں کو خوش آمدید کہا

وزیٹرز کی تعداد صرف اکتوبر میں 10 لاکھ غیر ملکی مسافروں کی تعداد صرف اکتوبر میں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)تجاوز کر گئی تھی۔ (فوٹو اے ایف پی)
دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری2021 سے لے کر اکتوبر 2021 تک 48 لاکھ 80 ہزار مسافروں نے دبئی کا دورہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے دبئی میں آنے والوں کی تعداد صرف اکتوبر کے مہینے میں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔
محکمہ اقتصادیات و شماریات دبئی کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باوجود مہمان نوازی کی صنعت میں یہ اعدادوشمار مستحکم اور بہتر پوزیشن کی عکاسی کرتے ہیں۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے گذشتہ سال کی اسی مدت کے لیے کوئی موازنہ ان اعدادوشمار میں نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ امارات کے مہمان نوازی کے شعبہ کی جانب سے جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں دبئی میں موجود ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ کا حساب لگایا جائے تو کل ملا کر 94 لاکھ کمرے بک کیے گئے جب کہ 2019 میں اسی عرصے کے دوران 70 لاکھ کمروں کی بکنگ کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

شیئر: