Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھل گیا

یہ جہاز 1967 میں کوئین الزبتھ ٹو نے سکاٹ لینڈ میں لانچ کیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
دبئی میں ایک پرانے بحری جہاز ’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایک ہزار افراد کی گنجائش والے لگژری فلوٹ وینیو پر جمعرات کو اوپننگ پارٹی منعقد کی گئی۔
امید کی جا رہی ہے اس ویک اینڈ پر امریکی اداکارہ لِنڈسے لوہن، ریپر دا بےبی اور برطانوی باکسر عامر خان اس کلب میں آئیں گے۔
تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پارٹٰی محدود ہوں گی اور پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کروانی ہو گی۔ سکیورٹی گارڈز لوگوں کو کھڑے ہوکر ڈانس کرنے سے روکیں گے اور سادہ کپڑوں میں پولیس گشت کرے گی۔
دبئی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے تھے اور اس طرح کے تفریحی مقامات پر پابندی اگست میں ختم کی تھی۔
برطانوی شہری راب سمتھ نے کہا کہ ’ان چیزوں کو دوبارہ کھلتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کہ چیزیں دوبارہ معمول پر آ رہی ہیں۔‘
’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ جہاز 2008 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی نگرانی میں دبئی کی ایک کمپنی ’ڈی پی ورلڈ‘ نے تقریباً پونے نو کروڑ ڈالر میں خریدا۔
2018 میں جہاز کے کچھ حصوں میں ہوٹل کھولا گیا۔ کورونا کی وجہ سے کلب کے افتتاح میں تاخیر ہوئی۔
یہ جہاز 1967 میں سکاٹ لینڈ میں لانچ ہوا تھا۔ اس کی لمبائی 963 فٹ ہے اور اب تک اس پر 25 لاکھ سے زائد افراد سفر کر چکے ہیں۔

شیئر: