Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

 عرب اتحاد کا آپریشن جاری،145 حوثی دہشتگرد ہلاک

اپریشن میں حوثی باغیوں کی 16 عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ مارب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے ٹھکانوں پر 29 حملے کیے گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی 16 عسکری گاڑیاں تباہ اور 145 حوثی دہشتگردہلاک کر دیے گئے۔  
عرب اتحاد نے توجہ دلائی کہ حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر کارروائی کے موقع پر سول تنصیبات اور شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کےلیے حفاظتی تدابیر کر لی گیئں تھی۔
عسکری حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی ضوابط کے عین مطابق ہیں۔  

شیئر: