Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ایک اونس کی قیمت چھ ہزار639 ریال رہی جوگزشتہ ماہ کے آخر میں 7 ہزار سے زائد تھی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ پربھی پڑے ہیں۔ جمعے کے روز مملکت میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
عاجل ویب نیوز کے مطابق جمعے کے روز سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا 213.47 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 21 قیراط والے سونے ایک گرام سونے کی قیمت 186.79 ریال (49.79 ڈالر ) رہی۔ 
سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات 18 قیراط والے سونے پر بھی پڑے جس کا ایک گرام 160.10 ریال (42.68 ڈالر) میں فروخت کیا گیا۔ 
مملکت کی گولڈ مارکیٹوں میں 14 قیراط والے ایک گرام سونے کے بھاؤ 124.52 ریال (33.20 ) ڈالر رہے ـ ایک اونس والے سونے کے بسکٹ کی قیمتجمعے کو چھ ہزار 639 ریال (1770 ڈالر) رہی جبکہ گزشتہ ماہ آخری ہفتے میں ایک اونس والے بسکٹ کی مالیت سات ہزار 53 ریال تھی۔
گولڈ مارکیٹ میں سونے کی گینی کی قیمت 1494 ریال (398.36 ڈالر) رہی۔ اس حوالے سے سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب اور رسد کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

شیئر: