سعودی قیادت کی طرف سے امارات کے یوم الوطنی پر مبارکباد
’سعودی قیادت نے امارات کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو امارات کے یوم الوطنی پر تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت سے ارسال کئے جانے والے پیغامات میں امارات کے نیک جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان نے شیخ خلیفہ کے نام اپنے پیغام میں یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امارات کے لیے مزید ترقی کی دعا کی ہے۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’شیخ خلیفہ، اماراتی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔
’ہم دعاگو ہیں کہ امارات مزید ترقی کرے اور دونوں ملکوں کے درمیان اخوت کے رشتے گہرے ہوتے جائیں‘۔