Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

کابل میں سعودی سفارتخانے کا قونصل سیکشن کھول دیا گیا

افغان بھائیوں کو قونصل خدمات کی فراہمی کےلیے سیکشن کھولا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے کابل کے سفارتخانے میں منگل 30 نومبر سے قونصل سیکشن کھول دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی حکومت نے افغان بھائیوں کو قونصل خدمات فراہم کرنے کےلیے قونصل سیکشن کھولا ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے افغانستان کےغیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا تھا۔ 
 سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ’ کابل میں سعودی سفارتخانے کے تمام سفارتکاروں کو نکال لیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ تمام سعودی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور سب خیر وعافیت سے ہیں۔ 

 

 

شیئر: