Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی اعزازی صدارت

یہ ادارہ سعودی عرب کے روایتی آرٹس کو فروغ دے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی اعزازی صدارت قبول کرلی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے اس پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ کی سرپرستی کی بدولت ثقافتی ادارہ اپنے فرائض احسن طریقے سے پورے کر سکے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ یہ ادارہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے روایتی آرٹس کو فروغ دے گا اور اس سلسلے میں اپنی پہچان بنائے گا‘۔  
وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ ’ملک کی اعلی قیادت ثقافتی اداروں کی سرپرستی کر رہی ہے، اس میں آرٹ کا شعبہ شامل ہے‘۔  

 

شیئر: