Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان سے کویتی ولی عہد کا رابطہ

باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے کویتی ولیعہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شیخ مشعل الصباح نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام سعودی ولی عہد کو پہنچایا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امیر کویت کی پائیدار صحت کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے کویت اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے برادر عوام کے رشتوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  

شیئر: