Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

امیر کویت نے اپنے بعض دستوری اختیارات ولی عہد کو تفویض کریئے

’امیر کویت نے ولی عہد سے بعض معاملات سر انجام دینے کے لیے مدد حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: القبس)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو اپنے بعض دستوری اختیارات عارضی طور پر تفویض کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق ایوان شاہی کے امور کے وزیر شیخ محمد عبد اللہ المبارک الصباح نے کہا ہے کہ ’امیر کویت شیخ نواف الاحمد نے ولی عہد شیخ مشعل سے بعض معاملات سر انجام دینے کے لیے مدد حاصل کی ہے‘۔
’امیر کویت نے فرمان جاری کر کے ملک کے سربراہ کو دستوری طور پر حاصل ہونے والے بعض اختیارات ولی عہد کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

شیئر: