Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل

سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو وقت مقررہ پرمکمل ہوجائے گا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔
 موجودہ توسعی مرحلے میں مسجد الحرام کے 6 مینار شامل ہیں۔ ادارے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرمحمد بن سلیمان الوقدانی کا کہنا تھا کہ حرم مکی میں تعمیراتی کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

’باب الفتح ‘ کے دونوں میناروں کا 87.3 جبکہ باب العمرہ کے میناروں کا 92.1 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)

شاہ عبدالعزیز دروازے پر تعمیر کیے جانے والی میناروں کا 88.5 فیصد جبکہ ان میناروں میں سنگ مرمر اور ان کی پالشنگ کے حوالے سے کام 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ 
انجینئرالوقدانی نے مزید کہا کہ ’باب الفتح ‘ کے دونوں میناروں کا 87.3 جبکہ باب العمرہ کے میناروں کا 92.1 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

کورونا  کے دوران مسجد الحرام میں لوگوں کی آمد محدود تھی( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)

انہوں نےکہا کہ گزشتہ کورونا کے زمانے میں جب مسجد الحرام میں لوگوں کی آمد انتہائی محدود تھی تعمیراتی کام میں سہولت ہوئی اور اسے تیزی سے مکمل کیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کے باعث کرفیو اور لاک ڈاون کی وجہ سے مسجد الحرام میں عام افراد کے داخلے پرمکمل پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے تعمیراتی کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوئی اورتمام کام تیزی سے انجام دیا گیا۔ 

شیئر: