Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسجدالحرام میں 40 مطوفین زائرین کی خدمت پر مامور

سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجدالحرام میں 40 مطوفین عمرہ زائرین کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں ـ مطوفین خدمات کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرتے ہیںـ 
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے ادارہ مطوفین (طواف کرانے والے) قائم ہے جو عمرہ کرنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور طواف و سعی کے دوران بلند آواز میں دعائیں پڑھاتے ہیں ـ 

کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں مطوفین کی خدمات بھی روک دی گئی تھیں ـ (فوٹو ٹوئٹر)

مطوفین نہ صرف طواف بلکہ سعی (صفا مروہ ) میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں ـ کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں جب عمرہ پرپابندی تھی مطوفین کی خدمات بھی روک دی گئی تھیں ـ 
ادارہ امور حرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مطوفین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے خدمات انجام دیں جن میں سماجی فاصلے کا اصول اور ماسک کا استعمال لازمی ہےـ 

شیئر: