Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جمعے سے پیر تک  مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان 

ساحلی مقامات پر بھی جمعے سے بارش کے امکانات ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے  کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے سے بارش کے امکانات ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ ریجنوں اور ان کے ساحلی مقامات پر بھی جمعے سے بارش کے امکانات ہیں۔
امکان یہ ہے کہ مملکت کے تمام علاقے بارش کی زد میں ہوں گے خصوصا شمالی، مشرقی علاقے، ریاض اور قصیم ریجنوں میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ جمعے سے پیر تک جاری رہے گا۔ بارش کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی۔ سرما کا موسم جیسے جیسے قریب آرہا ہے ویسے ہی درجہ حرارت میں کمی ہوتی جائے گی۔ 

شیئر: