Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کئی علاقوں میں بدھ سے آئندہ جمعرات تک درجہ حرارت کم رہے گا

درجہ حرارت 6 اور 9 سینٹی گریڈ  تک رہنے کا امکان ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ  سے آئندہ جمعرات تک  کئی علاقوں میں درجہ حرارات کم رہے گا۔
چار علاقوں میں درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ اور الشرقیہ میں 9 سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ شمالی سعودی عرب خصوصا الجوف، حدود شمالیہ، حائل اور تبوک میں کم از کم درجہ حرارت 10 سے 6 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے ریاض اور القصیم میں کم از کم درجہ حرارت 11 سے 13 سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ مشرقی ریجن میں کم از کم درجہ حرارت  9 سے12 سینٹی گریڈ کے درمیان  رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: