Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قطر میں 6نئے اسپتال کھولے جائیں گے

دوحہ: قطر میں 6نئے اسپتال کھولے جائیں گے۔یہ بات وزیر صحت ڈاکٹر محمد الکواری نے مقامی اخبار العرب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اسپتالوں کے افتتاح سے صحت خدمات کی شرح میں 40فیصداضافہ ہوگا۔ وزارت صحت نئے اسپتالوں کی تعمیر پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی انہیں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت نئے اسپتالوں کی تعمیر کے علاوہ ملک میں موجود13 اسپتالوں میں پیش کی جانے والی صحت خدمات کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی۔
 
 

شیئر: