Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ کھیلنے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی 20 کی سیریز کا آغاز 19 نومبر کو ہوگا۔ فوٹو: پی سی بی
پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 سکواڈ دبئی سے بنگلہ دیش پہنچا۔ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکہ میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پاکستان کا قومی سکواڈ بنگلہ دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 نومبر کو ہوگا۔
خیال رہے کہ حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے گروپ کے پانچوں میچ ہار گئی تھی۔

شیئر: