Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے اردن کے ہم منصب کی ملاقات

پیرس فورم کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹوایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو پیر س میں امن فورم کے اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں اورعوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں تازہ پیش رفت اور فورم کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

شیئر: