Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیر خارجہ سے خلیجی فرانسیسی فرینڈز گروپ کے چیئرمین کی ملاقات 

تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں خلیجی فرانسیسی فرینڈز گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔
وہ فرانسیسی تارکین وطن کی جانب سے سینیٹ کے ممبر بھی ہیں۔ 

سیکریٹری خارجہ برائے سفارتی امور بھی ملاقات میں موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی عہدیدار نے دونوں دوست ملکوں کے منفرد تعلقات کا جائزہ لیا۔
تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔ 
 اس موقع پرسیکریٹری خارجہ برائے سفارتی امور فہد بن اسعد ابو النصر بھی موجود تھے۔

شیئر: