Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کی یورپی یونین کے ایلچی سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ایٹمی پروگرام  پر مذاکرت کے حوالے سے یورپی یونین کے ایلچی سے بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ ملاقات میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے حوالے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس بات کو یقینی بنانے کی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا کہ ایران اس سلسلے میں عالمی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی نہ کرے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس سے قبل امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور رابرٹ ملی سے ملاقات کی تھی
 ملاقات کے دوران ایران کی خلاف ورزیوں اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی سرگرمیاں روکنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایران کی ایٹمی ڈیل پر دوطرفہ تعاون اور معاہدے کی بحالی کے لیے جاری بین الاقوامی مذاکرت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: