Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

جازان پرحوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ جازان شہر پرحوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے ـ
الاخباریہ نیوز چینل نے ٹوئٹرپرجاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے جازان شہر کو دھماکہ خیز ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی ـ
عرب اتحادی فورسز کے ایئرکمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ بروقت مداخلت کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا ـ

شیئر: