Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جیل سے رہائی کے بعد آریان خان کی سوشل میڈیا پروفائل بھی تبدیل

شاہ رخ خان کے بیٹے نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے تصویر ہٹا دی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین فلم سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کئی روز بعد جیل سے رہائی ملی تو گھر واپسی کے  بعد جہاں ان کی میل ملاقات کا سلسلہ محدود ہوا وہیں اب ان کی سوشل میڈیا پروفائل پر بھی تبدیلی آ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 19 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے آریان خان کی ویریفائیڈ پروفائل پر ان کی شیئر کردہ سابقہ تصاویر تو موجود ہیں البتہ انہوں نے اپنی ڈسپلے پکچر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
آریان خان کی جانب سے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم شاہ رخ خان کے فینز کا خیال ہے کہ یہ ’جیل سے رہائی کے بعد محدود سرگرمیوں‘ والی پالیسی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے آریان خان کو دو روز قبل ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ وہ جیل سے رہا ہو کر اپنی رہائش گاہ پہنچے تو شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ڈھول بجا کر اس کی تھاپ پر رقص کر کے آریان خان کا استقبال کیا تھا۔
جیل میں 25 روز گزارنے والے آریان خان نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے تین اکتوبر کو سات دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیے گئے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ ایجنسی نے جب دو اکتوبر کی رات ممبئی میں ایک کروز جہاز پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ پارٹی پر چھاپہ مارا تو آریان خان وہاں موجود تھے۔

شیئر: