Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

دھمکی آمیز خط ملنے پر ایجپٹ ایئر کی ماسکو جانے والی پرواز واپس

طیارے کی ایک سیٹ پر دھمکی آمیز خط پڑا ہوا ملا تھا۔ فوٹو اے ایف پی
مصر کی سرکاری فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر کی ماسکو جانے والی پرواز ایم ایس 729 میں دھکمی آمیز خط ملنے پر فلائٹ قاہرہ واپس بھجوا دی گئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایجپٹ ایئر کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کی ایک سیٹ پر دھمکی آمیز خط پڑا ہوا ملا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ پرواز کے بائیس منٹ بعد ہی قاہرہ ایئر پورٹ پر با حفاظت لینڈ کر گیا تھا جہاں ضروری اقدامات لیے گئے۔

شیئر: