Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جب سوڈان کا طیارہ صرف ایک مسافر کے ساتھ قاہرہ سے خرطوم روانہ ہوا

سوڈان کی فلائٹ قاہرہ پہنچی تو معلوم ہوا کہ ایک مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہے
مصر کے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب وغریب صورت حال پیش آئی جب سوڈان کا ایک طیارہ صرف ایک مسافر کے ساتھ واپس روانہ ہوا جبکہ باقی مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملے کا سفر بھی منسوخ کردیا گیا۔
مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کپتان نے مسافروں کے ساتھ سفر کرنے سے انکار کردیا اور پرواز کی روانگی میں پانچ گھنٹے کی تاخیر بھی ہوئی۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ ایئرپورٹ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ’رانیہ ایم ایف‘ نامی 42 سالہ سوڈانی خاتون جن کا ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کا  نتیجہ مثبت تھا سوڈان ایئرویز کی پرواز ایس ڈی 102 خرطوم سے مسافروں کو لے کر قاہرہ پہنچی ہی تھی کہ متاثرہ مسافر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
سکائی نیوز عربیہ کے مطابق حکام نے مسافر خاتون کو اسی جہاز میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
 ذرائع نے مزید کہا کہ ’سوڈانی پرواز ایس ڈی 103 کا خرطوم جانے کی تمام کارروائی مکمل کرلی تھی تاہم کپتان نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔‘
ایئرپورٹ حکام نے جہاز کے کپتان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لیے ایک سے زیادہ بار بات کی کہ دیگر مسافروں کو بھی ساتھ سفر کرنے کی اجازت دیں، اور جہاز کی آخری سیٹوں میں متاثرہ مسافر کے لیے علیحدہ سیٹ مختص کر دی جائے، انہیں مخصوص طبی کٹ بھی دی جائے لیکن کپتان نے مکمل انکار کردیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ’پانچ گھنٹوں کی بات چیت کے بعد عملے کے چار ارکان کے ساتھ مسافر کو اکیلے واپس خرطوم لے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور باقی 29 مسافروں جن میں سات مصری اور 22 سوڈانی شامل تھے، کا سفر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن میں عملے کے آٹھ ارکان بھی شامل تھے۔ ان سب مسافروں کو ایئرپورٹ کے قریب دو ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا جہاں وہ خرطوم جانے کے لیے اگلی پرواز تک قیام کریں گے۔

شیئر: